123

ڈی آئی جی شارق جمال کی پراسرار موت

ڈی آئی جی شارق جمال کی پراسرار موت نے محکمہ پولیس میں ہلچل مچا دی ہے تاہم تفتیش کیلئے حراست میں لی گئی خاتون قرة العین اور ان کے شوہر کو پوچھ گچھ کے بعد جانے کی اجازت دیدی گئی ۔
ذرائع کے مطابق پولیس کو معلوم ہواہے کہ شارق جمال اور ان کی اہلیہ میں ناراضگی چل رہی تھی اور وہ گزشتہ پانچ ماہ سے نشتر میں ایک فلیٹ میں الگ رہ رہے تھے ، تفتیش کیلئے گرفتار ہونے والی خاتون قرة العین الیکشن کمیشن میں تعینات ہیں اور وہ اس سے قبل ریلوے میں بھی تعینات رہ چکی ہیں ،شارق جمال کا تعلق پولیس کے 23 ویں کامن سے ہے ۔پولیس نے تفتیش کے بعد قرة العین اور ان کے شوہر کو جانے کی اجازت دیدی ہے ۔
شارق جمال کی فیملی نے ایف آئی آر درج کروانے سے انکار کر دیاہے ، قانون کے مطابق کارروائی کے بعد ڈی آئی جی کی لاش کو فیملی کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں