107

یہ فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر ہی دم لیں گے،آرمی چیف

خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے،فوج عوام سے اور عوام فوج سے ہے،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر ہی دم لیں گے،پاکستانی غیرت مند ، غیور اور باصلاحیت قوم ہے ،تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اُٹھاکر پھینکنا ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے، ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں