121

چین میں پاکستانی گلابی نمک نے دھوم مچا دی

گوادر پرو کے مطابق چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن سے معلوم ہوا ہے کہ 2021 میں چین کو پاکستانی ہمالیائی گلابی نمک کی برآمد 4,968,223 ڈالر اور 2022 میں 5,747,492 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کو پاکستانی ہمالیائی گلابی نمک کی برآمدات 2,694,493 ڈالر تک پہنچ گئی۔دوسری جانب سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق گلابی نمک کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔چین میں پاکستان کے اعزازی انویسٹمنٹ قونصلر وانگ زیہائی نے ویبنار میں روشنی ڈالی کہ پنک سالٹ لیمپ ایک ایئر پیوریفائر کی طرح کام کرتا ہے۔ بیکٹیریا کو مارتا ہے اور دھول، الرجین، دھواں، بدبو اور مولڈ سپورز کو دور کرتا ہے۔2023 کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان کی چینی اور شوگر کنفیکشنری کی برآمدات 18 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں