124

گن پوائنٹ پر باکسر عامر خان سے قیمتی گھڑی چھیننے والے ڈاکوﺅں کو سزا سنا دی گئی

لندن میں گن پوائنٹ پر پاکستانی نژاد باکسر عامر خان سے ہیروں سے مزین انتہائی قیمتی گھڑی چھیننے والے ڈاکوﺅں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔ 20سالہ ڈانٹے کیمپ بیل اور 26سالہ احمد بانا نامی ڈاکوﺅں نے اپریل 2022ءمیں واردات کی تھی۔ 36سالہ عامر خان کی اس ’فرینک ملر وینگارڈ کرونوگراف‘ گھڑی کی مالیت 72ہزار پاﺅنڈ (تقریباً ) تھی۔ عامر خان کے ساتھ یہ واردات اس وقت ہوئی جب وہ مشرقی لندن کے علاقے لیٹن میں ایک ریسٹورنٹ سے کھانا کھا کر باہر نکلے تھے۔ عدالت کی طرف سے دونوں ڈاکوﺅں کو مجموعی طور پرساڑھے 17سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت کی طرف سے کیمپ بیل کو 7سال 9ماہ اور بانا کو 9سال 8ماہ کے لیے جیل بھیجا گیا ہے۔ اس واردات کے بعد باکسر عامر خان کا کہنا کہ وہ خود کو لندن میں غیرمحفوظ سمجھنے لگے ہیں۔ اس کے بعد وہ جب بھی باہر نکلتے ہیں، انہیں ڈاکوﺅں کا دھڑکا لگا رہتا ہے

کیٹاگری میں : World

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں