123

پنجاب پولیس نے گرفتاری میں مدد کے لیے جدید ترین ’’ فیس ٹریس ٹیکنالوجی‘‘ متعارف کروادی

پنجاب پولیس نے مشتبہ ملزمان اور مطلوب مجرمان کی شناخت میں مدد کے لیے جدید ترین ’’فیس ٹریس ٹیکنالوجی‘‘ متعارف کروادی۔ 
پنجاب پولیس کی جانب سے متعارف کرائے گئے ’فیس ٹریس سسٹم‘ (ایف ٹی ایس) میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کی مدد سے ایک کروڑ 80 لاکھ افراد بشمول مشتبہ افراد اور مجرمان کا ڈیٹا شامل کیا گیا ہے، جدید ٹیکنالوجی صوبہ پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے افسران کو مطلوب مجرمان اور ملزمان کو مؤثر طریقے سے تلاش کرنے میں مدد دے گی
آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے پنجاب پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ونگ کی جانب سے تیار کردہ جدید ترین سسٹم کا افتتاح کیا۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل پولیس افسران روایتی طریقوں پر انحصار کرتے تھے جس میں مختلف مقامات کا دورہ بھی شامل ہوتا تھا جس میں وقت اور ذرائع خرچ ہوتے تھے لیکن  اب صرف ایک بٹن دبانے سے تفتیشی افسران فوری طور پر آن لائن پلیٹ فارم پر مشتبہ افراد اور ملزمان کی شناخت کی تصدیق کر سکتے ہیں

کیٹاگری میں : Social

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں