193

بہاولپور ضلع میں بارش سے گھر کی دیوار گر گئی، ایک بچہ جاں بحق ، 2 افراد شدید زخمی

ضلع بہاولپور میں گھر کی دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یزمان کے علاقے میں واقع گھر کی دیوار خستہ حالی کا شکار تھی، بارش کے سبب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے پر دیوار گری جس کی زد میں آ کر  9 سالہ لڑکے سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے تاہم کمسن لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

کیٹاگری میں : Social

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں