188

تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کو پیش نہ کرنے پر اعلیٰ افسران کی تنخواہیں روکنے کا حکم چیلنج

پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو پیش نہ کرنے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب، آئی جی جیل اور ہوم سیکریٹری کی تنخواہ روکنے کا حکم لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسپیشل کورٹ سینٹرل کا حکم غیر قانونی ہے،رہنما پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی ضمانت کے بعد متعلقہ عدالت کا کام ٹرائل کرنا ہے، نظر بند شخص کی طلبی کا اختیار صرف ہائی کورٹ کو ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ اسپیشل کورٹ سینٹرل کے 26 اور 21 جولائی کے احکامات کو کالعدم قرار دے۔دوسری جانب جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں