159

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کرنے والوں سے نہ مذاکرات ہورہے ہیں نہ ہوں گے، آئین پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی، پاکستان کا مؤقف مذاکرات کی بات کرنے والوں کو پہنچا دیا گیا ہے۔
حالیہ انٹرویو میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کا مشورہ دینے والوں کو بھی یہی مشورہ ہے کہ جن تنظیموں کے ہاتھ پاکستان کے عوام اور پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں کے خون سے رنگے ہوں اُن سے مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں؟

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں