123

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر کی دکان میں نہیں بند کروائی

وفاقی وزیر خواجہ آصف پی ٹی آئی سینیٹرز سے متعلق ریمارکس کے بعد مسلسل خبروں میں ہیں ،پی ٹی آئی کی جانب سے ان سے معافی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔گزشتہ روز محکمہ صحت نے پی ٹی آئی کی سینیٹر زرقا تیمور کے دو کلینک سیل کردیئے، اور پولیس نے ایڈمن افسر خرم کو کار سرکار میں مداخلت پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ سینیٹر زرقا تیمور کا کہنا ہے کہ یہ سیاسی انتقام کی کڑی ہے، جو میری جماعت کے لوگ برداشت کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی کی سینیٹر زرقا تیمور کے کلینک سیل  کیے جانے کا الزام بھی وفاقی وزیر خواجہ آصف پر آرہا ہے۔جس پر وزیردفاع خواجہ آصف نے ان پر لگنے والے الزامات کا جواب دیا ہے،ٹوئٹر پیغام میں کہتے ہیں  دو عدد ڈینٹنگ پینٹنگ کی ورکشاپ کہیں لاہور میں بند ہوئی ہیں،سنا ہے پی ٹی آئی کی کسی خاتون سینیٹرکی ملکیت ہیں،یہ الزام بھی ان پر لگایا جا رہا ہے۔ ان کا اس بندش سے کوئی تعلق نہیں۔

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں