93

محکمہ موسمیات نے آئندہ 2روز کے دوران ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی

ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہرکر دیا گیا۔ 
محکمہ موسمیات کی طرف سے آئندہ 2 روز کے دوران ملک بھر میں مون سون بارشوں کے جاری سلسلے  میں شدت کا امکان ظاہر کیا ہے، بحیرہ عرب سےمون سون ہوائیں ملک کے زیادہ تر علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، ایک مغربی لہر بھی بالائی اور وسطی حصوں پر موجود ہے
ذرائع کے مطابق 28 اور 29 جولائی کے دوران جڑواں شہروں سمیت پشاور، چارسدہ،مردان،نوشہرہ،ایبٹ آباد،مانسہرہ،گوجرانوالہ،گجرات،نارووال، سیالکوٹ،لاہور ،قصور اورفیصل آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں