92

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی۔ سٹیٹ بینک

ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران غیرملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 54  کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔
پاکستان سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 21 جولائی کو  زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 54 کروڑ ڈالر کمی سے 8 ارب 18 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔سٹیٹ بینک  کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 34 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت  13 ارب 53 کروڑ 41 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں نمایاں کمی آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں