145

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا پی ٹی آئی خواتین سے متعلق اپنے ریمارکس پر معافی مانگنے سے انکار

وفاقی وزیر دفاع و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے سینیٹ اجلاس کے دوران  پی ٹی آئی خواتین سے متعلق ریمارکس پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینٹ اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں شروع ہوا، آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے بعد خطاب کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے پی ٹی آئی خواتین کے بارے میں ریمارکس پر معافی مانگنے سے انکار کردیا اور موقف اختیار کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مریم نواز سے متعلق کیا کچھ کہا، وہ پہلے مریم نواز سے معافی مانگیں، اگر عمران خان معافی مانگتے ہیں تو میں بھی معذرت کر لوں گا۔

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں