124

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے ممبران کو دھمکانے کے الزام کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ  کے انچارج انویسٹی محمد سرور کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ سرور روڈکےمقدمہ 96/23 میں تفتیش کیلئے بلایا،جہاں پیشی کے دوران انہوں نےانگلی کیساتھ سربراہ جےآئی ٹی عمران کشوراوردیگر ممبران کو دھمکایا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ آپ سن لیں آپ نے رہنا نہیں ہے۔مقدمے کے مطابق ملزم کا ممبران کو دھمکانا آزادانہ اورغیرجانبدار تفتیش کو روکنا ہے،ملزم کا یہ عمل قانون اورضابطہ کی خلاف ورزی ہے۔

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں