126

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما اور سابق رکن اسمبلی کو پولیس نے گرفتار کرلیا

پولیس نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کو گرفتار کرلیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر ستی کو پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔  پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سیمابیہ طاہر کو ن لیگی رہنما عطا تارڑ کی جانب سے الزامات کے بعد گرفتار کیا گیا ہے، عطا تارڑ نے سیمابیہ طاہر پر پی ٹی آئی کارکنوں کو وکلا کی وردی میں عدالت لانے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سیمابیہ کارکنوں کو وکلا کی وردی میں عدالت لانے کی ٹریننگ دے رہی ہیں اور ہم نے اس حوالے سے آئی جی کو بتادیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں