140

بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے استعفے کا معاملہ: پرتشدد احتجاج ،20 زخمی

بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ لئیے اپوزیشن مظاہرین ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے، حکومت کے خلاف پرتشدداحتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ رپورٹ کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ میں ہزاروں افراد نے شہر کے اہم مقامات پر دھرنا دے کر سڑکیں بلاک کیے رکھی۔کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، پولیس نے ربڑ کی گولیاں اور آنسوگیس شیلنگ سے مظاہرین کو منتشر کیا۔جھڑپوں میں 6 مظاہرین اور 20 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 90 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔مظاہروں سے ڈھاکہ کا دیگر شہروں سے زمینی رابطہ شدید متاثر ہو گیا۔

کیٹاگری میں : World

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں