139

راول ڈیم کے سپل ویز پانی کی سطح بلند ہونے پر کھول دیئے گئے

مون سون بارشوں سے راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث انتظامیہ نے ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.65 فٹ تک پہنچ گئی ہے، سپل ویز کھولنے کا مقصد ڈیم میں پانی کی سطح نارمل کرنا ہے۔راول ڈیم کے سپل ویز5 گھنٹے کھلے رکھنے کے بعد دوبارہ بند کر دیئے گئے، پانی کے اخراج کیلئے دن 4 سے رات 9 بجے تک سپل ویز کھولے گئے تھے، اس دوران ڈیم میں پانی کی سطح 1748.50 فٹ پر آگئی ہے، اسلام آباد انتظامیہ نے شہریوں کو ندی نالوں کے قریب نہ جانے ہدایت کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں