280

محکمہ ڈاک نے اپنے صارفین کیلئے خصوصی پیکجز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

ذرائع کے مطابق پاکستان پوسٹ نے یکم اگست سے ڈاک کے نرخوں میں اضافے کے بعد اس میں صنعتی و تاجر برادری، کاروباری اور دیگر حلقوں سمیت زیادہ ڈاک بک کرانے والے اداروں اور آن لائن کام کرنے والوں کی سہولت کیلئے خصوصی پیکجز بھی متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ حافظ شکیل احمد قریشی نے بتایا کہ عوام کو مارکیٹ کے مقابلے میں انتہائی ارزاں نرخوں پر سروسز مہیا کر رہے ہیں، ایک لفافہ ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک ارزاں ترین ریٹ 30 روپے میں جاتا ہے، اس سے زیادہ سبسڈائزڈ ریٹس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
ڈائریکٹر جنرل حافظ شکیل احمد نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے ڈاک پر اٹھنے والے پورے اخراجات بھی پورے نہیں لیے جاتے، تاہم کوشش ہے کہ بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کی توقعات پر پورا اتر سکیں
دریں اثنا پاکستان پوسٹ نے ایکسپریس سروسز کے کارپوریٹ کسٹمرز کو ماہانہ ایک لاکھ روپے بکنگ کرانے پر 30 فیصد، 5 لاکھ روپے تک ماہانہ بکنگ پر 40 فیصد، 7 لاکھ روپے تک 50 فیصد اور ایک ملین تک بکنگ کرانے والے بڑے صارفین کو 75 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں