167

چین میں طوفان سے شدید تباہی ، اب تک کتنے لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے

سمندری طوفان ڈوکسوری جنوب مشرقی چین سے ٹکرانے کی وجہ سے 4 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ طوفان فوجیان صوبے کے ساحل پر پہنچنے کے بعد 175 کلومیٹر فی گھنٹہ (110 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوا کی رفتار ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق چین کے موسمیاتی آبزرویٹری نے رہائشیوں کو ممکنہ خطرے اور املاک کی تباہی کے خدشات کے سبب انتہائی شدید ’ریڈ الرٹ‘ جاری کردیا۔چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ فوجیان میں 4 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔توقع ہے کہ طاقتور طوفان ڈوکسوری وسطی چین کے اوپر شمال مغربی سمت میں بڑھتا رہے گا تاہم اس کی شدت بتدریج کمزور ہوتی جا رہی ہے۔لیکن ڑنہوا نے رپورٹ کیا کہ طوفان کی سطح کی ہوائیں ہفتے کی صبح 8 بجے تک تائیوان، فوجیان، ڑیجیانگ اور گوانگ ڈونگ کے ساحلی علاقوں کو متاثر کریں گی۔چین کے قومی موسمیاتی مرکز نے بھی ملک کے وسیع حصوں میں بارش اور طوفان کے لیے اورنج الرٹ کی تجدید کی۔طوفان ڈوکسوری نے بدھ کے روز شمالی فلپائن میں درختوں اور بجلی کے کھمبوں کو گرا دیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر بجلی منقع ہو گئی جبکہ یہ طوفان لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا باعث بنا، فلپائن میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے جبکہ مزید 21 لاپتا ہیں۔

کیٹاگری میں : World

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں