140

کراچی کے علاقے گولیمار میں سڑک پر موجود گڑھے نے ماں بیٹی کی جان لے لی، اہلخانہ غم سے نڈھال

کراچی میں سڑکوں کی خراب حالت آئے دن جان لیوا حادثات کا سبب بنتی رہتی ہے، آج صبح پرانا گولیمار میں سڑک پر موجود گڑھے نے ماں بیٹی کی جان لے لی ہے. جس موٹر سائیکل پر فیملی سوار تھی وہ پرانا گولیمار میں گڑھے کی وجہ سے گرگئی اور پیچھے سے آنے والی کار نے موٹر سائیکل پر سوار ماں اور بیٹی کو کچل دیا۔
حادثے میں جاں بحق ماں نگینہ کی عمر 30 سال اور بیٹی ارمش کی عمر تقریبا 5 سال تھی۔
فیملی ذرائع کے مطابق پولیس میں رپورٹ درج کروادی گئی ہے اور ایم ایل او رپورٹ بھی بنوالی ہے۔

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں