147

دنیا نے پاکستان کوسی پیک کے بعد سرمایہ کاری کے لحاظ سے دیکھنا شروع کیا، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا کہ اپریل 2015ء میں سی پیک معاہدے ہوئے، جس کے نتیجے میں دنیا نے پاکستان کو سرمایہ کاری کی نظر سے دیکھنا شروع کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلے 3 سال کی ریکارڈ مدت میں 25 ارب ڈالر کے معاہدوں کی منظوری دی گئی، سی پیک کے تحت تھر کول کو پاکستان کے لیے استعمال میں لایا گیا.کہا کہ.وفاقی وزیر نے کہا کہ تھرکول منصوبے سے پاکستان کو سستی بجلی کا حصول ممکن ہوا، چین کی 25 ارب ڈالر سرمایہ کاری سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کے تحت ہزاروں طلبا چین جا کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ موجودہ وقت میں چین کے نائب وزیراعظم کا دورہ انتہائی اہم ہے، چین کے نائب وزیراعظم سی پیک کے معماروں میں سے ہیں۔

کیٹاگری میں : World

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں