124

کل ہڑتال ہو گی : ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا اعلان

ایل پی جی ایسوسی ایشن نے کل سے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے ۔
ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمیں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے جزوی ہڑتال کی جارہی ہے اگر اب بھی حکومت کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہ آیا تو مکمل ہڑتال کردی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے جس کی وجہ سے تمام علاقوں میں من مانے دام پر ایل پی جی فروخت کی جارہی ہے ، حکومت سے کئی بار مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹ کو روک کر قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے لیکن حکومت کی جانب سے تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں