152

سٹاک مارکیٹ تیز ، سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہر

کاروبار کے آغاز میں ہی سٹاک مارکیٹ میں شدید تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس دو سال کے بعد 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتا ہوا دکھائی دیا ۔
ذرائع کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہو تو انڈیکس 47 ہزار76 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں اضافہ ہوا اور انڈیکس 48 ہزار 125 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، یہ دو سال بعد 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہواہے ، تاہم یہ تیزی اسی طرح برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا، اس وقت 100 انڈیکس 813 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 47 ہزار 890 پوائنٹس پر آ چکا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں