155

وزیراعظم شہباز شریف: 9 مئی کے واقعہ میں چند فوجی اور انکے خاندان کے کچھ افراد بھی ملوث تھے

سانحہ 9 مئی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے . وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ 9 مئی کا واقعہ پاکستان، پاک فوج اور آرمی چیف کےخلاف سازش تھی، 9 مئی واقعات کے سرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی تھے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس کے حواری، سیاسی جتھہ، کچھ فوجی اور ان کے خاندان کے افراد بھی شامل تھے۔انہوں نے بتایاکہ 9 مئی کو یہ سازش کی گئی تھی کہ پاکستانی فوج کا تختہ الٹ دیں، یہ سازش کی گئی تھی کہ ملک میں انتشارہو اورخانہ جنگی ہوجائے، بطور وزیراعظم یہ ساری باتیں معلومات کی بنیاد پرکررہا ہوں، جن لوگوں نے شہری تنصیبات پرحملے کیے ان پراے ٹی سی کے تحت مقدمات ہونگے۔نیب قوانین کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ نیب قانون میں تبدیلیاں اس لیے کی گئیں کہ ملک آگے چلے، بعض سیاستدان اورسرکاری افسران قانون کے مطابق بھی کام کرنے کوتیارنہیں نیب کی وجہ سے ڈرتے ہیں۔

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں