149

پاکستان سٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہو گا

پاکستان سٹیٹ بینک نے اپنی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے جس کے بعد نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا۔
سٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد پریس کانفرنس میں نئی مانیٹری پالیسی سے متعلق بیان دینگے۔
یاد رہے کہ اس وقت شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے، تاجر اور صنعتکار سٹیٹ بینک سے شرح سود میں کمی کی توقع کر رہے ہیں جبکہ سینیئر تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ شرح سود میں اضافہ یا موجودہ سطح برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں