102

ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ پر ٹیکس 400فیصد بڑھادیا

پاکستان نے بیرون ملک کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس 400 فیصد بڑھا دیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس دہندگان کےلئے کریڈیٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس ایک فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد کردیا گیا۔ رجسٹرڈ مگر ٹیکس نہ دینے والے افراد کےلئے کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس 2 سے بڑھا کر 10 فیصد کردیا گیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ ٹیکس غیر رہائشی پاکستانیوں کی طرف سے بیرون ملک بڑی رقم کی منتقلی کے باعث بڑھایا گیا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس کی شرح غیر ملکی سرمائے کی بیرون ملک منتقلی روکنے کےلئے بڑھائی۔

کیٹاگری میں : Tech

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں